بچوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں لاہور کا پہلا نمبر

بچوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں لاہور کا پہلا نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پولیس کے دعوے کچھ جبکہ حقائق کچھ اور، رواں سال کے پہلے تین ماہ میں ترانوے بچیوں کے ساتھ زیادتی جبکہ چار کو زیادتی کے بعد قتل، 203 بچوں کے ساتھ زیادتی اورچاربچوں کو زیادتی کے بعدقتل کیا گیا۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہورسمیت صوبے بھر میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ایف آئی آرزر جسٹرڈہوئیں۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روزانہ صوبے بھرمیں چار بچے اور بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔

 اعداد شمار کو دیکھا جائے تو بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے واقعات میں ضلع لاہور سرفہرست رہا۔ جہاں پینتالیس واقعات رجسٹرڈ ہوئے، شیخوپورہ ریجن میں تیس، گوجرانوالہ ریجن میں 63، راولپنڈی ریجن میں انتیس، سرگودھا ریجن میں آٹھ، فیصل آباد میں 32، ملتان ریجن میں اٹھائیس واقعات رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب ساہیوال ریجن میں بچوں سے زیادتی کے انیس واقعات رپورٹ ہوئے۔ جبکہ ڈیرہ غازی ریجن میں تیس اور بہاولپورریجن میں بیس واقعات رونما ہوئے۔

پولیس نے زینب قتل کیس کے بعد بھی کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ افسران کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی  کے واقعات کی روک تھام کے لئے شہریوں کو بھی کرداراداکرنا ہو گا۔