پنجاب حکومت بجٹ پیش کرے گی یا نہیں؟ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اندر کی بات بتادی

پنجاب حکومت بجٹ پیش کرے گی یا نہیں؟ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اندر کی بات بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) پنجاب حکومت نے بجٹ پیش نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کہتی ہیں کہ بجٹ تیار کرلیا ہے، بہتر ہوگا نگران حکومت پیش کرے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے استعفیٰ دیدیا

رائل پام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19 کا بجٹ تیار کرلیا ہے، مگر بہتر ہوگا اگر اسے نگران حکومت پیش کرے، نگران حکومت چاہے تو چار ماہ یا پورے سال کا بھی بجٹ پیش کرسکتی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان نے عوام کی بڑی پریشانی دور کردی
 عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ بجٹ میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز، زراعت، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر ترجیحات ہونگی، انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں پینے کے صاف پانی اور جنوبی پنجاب کیلئے بھی خطیر رقوم مختص کی گئی ہے۔