خواجہ وجیہ السیماعرفانی چشتی کے سالانہ 28 ویں عرس کی 3 روز تقریبات کا آغاز

خواجہ وجیہ السیماعرفانی چشتی کے سالانہ 28 ویں عرس کی 3 روز تقریبات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان ظہیر: حضرت خواجہ وجیہ السیماعرفانی چشتی کے سالانہ 28 ویں عرس کی 3 روز تقریبات کا آغاز ہوگیا، سجادہ نشین پیر سید حبیب عرفانی چشتی نے 6 من عرق گلاب سے دربار شریف کو غسل دیا۔

تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ دربار سندر شریف میں حضرت خواجہ پیر سید وجیہ السیما عرفانی کی3 روزہ تقریبات کے سلسلے میں سجادہ نشین پیر سید حبیب عرفانی نےنہ صرف بکرے کا صدقہ دیا بلکہ اجمیر شریف سے آئے جھنڈے کی پرچم کشائی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز یونٹی کارکنان کا لیلہ او لیلہ پر رقص 

 علاوہ ازیں پیر سید حبیب عرفانی نے دربار عرفانی چشتی کو 6 من عرق گلاب سے غسل دیا۔ سجادہ نشین دربار عرفانی چشتی نے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔ ملک بھر سے آئے عقیدت مندوں و زائرین نے دعا میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن 

 سجادہ نشین پیر سید حبیب عرفانی چشتی کا کہنا  تھا کہ اللہ کے دوستوں کا امت کو راہ راست پر لانا اور دین کی تعلیم دینا انھی بزرگوں کی کرامات کا کرشمہ ہے۔ عرس کی 3 روزہ تقریبات کےسلسلے میں کل مشائخ، علما کانفرنس اور محفل سماع کا اہتمام کیا جائے گا۔  اس موقع پر اخیار فاونڈیشن اور پولیس کی جانب زائرین اور عقیدت مندوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔