(عمران یونس) جرمن سفیر مارٹن کوبلر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معترف نکلے، اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل اور فوڈ اتھارٹی کی تعریف کی۔
Just inaugurated the new "cafe safe and tasty" of the @GovtOfPunjab #FoodAuthority in #Lahore Tasted the delicious dahi bhallay!Deeply impressed by the committed work and vision of DG Noor-ul-Amin Mengal and his young,energetic team. Food safety is health prevention! @CMShehbaz pic.twitter.com/imtex4dtjn
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) April 20, 2018
سٹی 42 کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے پنجاب فوڈ اتھارٹی دورہ سے متعلق ٹویٹ کیا۔ مارٹن کوبلر کے مطابق ان کو ڈی جی نورالامین مینگل کے ویژن اور فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی نے بہت متاثر کیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس نوجوان اور محنتی ٹیم ہے۔ فوڈ اتھارٹی وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ویژن کو پروان چڑھا رہی ہے۔محفوظ خوراک کی شہریوں تک رسائی کیلئے فوڈ اتھارٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
جرمن سفیر کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی آفس میں پہلے سیف فوڈ کیفے کے افتتاح کے موقع پر لاہوری لذیز دہی بھلے کھائے جو ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں۔