سٹی42: سپرسٹار شاہین آفریدی کی شادی کے موقع پر سپرسٹار بابر اعظم سب سے نمایاں مہمان تھے، دونوں سپر سٹارز کے درمیان لڑائی کی قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب کرکٹ کے سدا بہار ہیرو شاہد آفریدی نے دونوں سپر سٹارز کو اکٹھے بٹھانے کا بندوبست کر کے ان کے گلے شکوے دور کروا دیئے۔ دولوں کو گلے لگوا کر ان کی خوبصورت تصویریں بنائیں اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک تصویر اپنےٹویٹر سے پوسٹ کر کے اس پر کیپشن لکھا "فیملی"۔
https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-20/news-1695158746-8698.jpg
شاہن آفریدی کی کل منگل کے روز شادی کی تقریب ہوئی تو کسی بدخواہ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پاکستان کے ایشیا کپ کا آخری میچ ہارنے کے بعد ڈریسنگ روم میں دونوں سپر سٹارز کی تلخ کلامی کا حوالہ دے کر افواہیں پھیلانے کا موقع نہیں ملا کیونکہ اس سے پہلے ہی سمجھدار شاہین شاہ آفریدی اور جہاندیدہ شاہد آفریدی نے افواہوں کا راستہ بند کر دیا تھا۔ شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی جو بہت تھوڑی تصاویر میڈیا تک پہنچنے کی اجازت دی ان میں سب سے نمایاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہی دکھائی دیئے۔
اس کے باوجود بعض لوگوں نے سوشل ویب سائٹس پر چند سیکنڈ کی ویڈیو کلپ پوسٹ کر کے یہ تاثر دیا کہ شاہین آفریدی بابر اعظم کے ساتھ ملنے کے لئے تیار نہیں تھے، بعض لوگوں نے انہیں زبردستی بابر اعظم سے ملوایا۔
family ❤️ pic.twitter.com/VjKAFOTIE5
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 19, 2023