اس ایجاد کے بعد شاید اب  ایئر کنڈیشنر  کی ضرو رت ہی باقی نہ رہے؟

sun radiations
کیپشن: Air conditioner
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) ماضی میں کہا جاتا رہا ہے کہ ماہرین ایک ایسا پینٹ تیار کر رہے ہیں جس کے بعد   شاید  ایئر کنڈیشنر  کی ضرو رت ہی باقی نہ رہے۔

 تفصیلات کے مطابق اب اہم خبر یہ ہے کہ امریکی سائنس دانوں نے ایسا پینٹ تیار کرلیا ہے جس کے بعد گھر یا دفتر میں ایئر کنڈیشنر لگانے کی ضرورت ہی ختم ہوجائے گی۔ ایسا منفرد و انوکھا رنگ تیار کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی کو عمارت کی دیوار سے پلٹا کر انہیں گرم ہونے سے بچا سکے گا۔ یہ کارنامہ پورڈیو یونیورسٹی کے انجنیئرز کی جانب سے انجا م دیا گیا۔

اس پینٹ کی خوبی یہ ہے کہ  98.1 فیصد سولر ریڈ ایشن کو ریفلیکٹ کرسکتا ہے جبکہ انفراریڈ حرارت کو بھی خارج کرتا ہے جس سے رنگ کے نیچے موجود سطح بغیر بجلی کے ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔دنیا کے سفید ترین پینٹ کو تیار کرنے میں ماہرین کو 7 سال کا عرصہ لگا ہے جسے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کےلیے بنایا گیا تھا تاہم اب اسے گینز بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس سفید پینٹ سے ایک ہزار اسکوائر فٹ رقبے کو کور کرنے سے اتنی کولنگ ہوئی جو 10 کلو واٹس پاور کے برابر سمجھی جاسکتی ہے۔محققین کو توقع  کر رہے ہیں کہ یہ رنگ مستقبل میں گھروں، چھتوں، گاڑیوں اور شاہراؤں پر استعمال ہوگا جس سے عمارات میں بہت زیادہ توانائی استعمال کرنے ایئر کنڈیشنر سے نجات حاصل کرلے گی۔