ملتان میں نشتر اور چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن، تین شفٹوں میں کام کرنےکاحکم

Mohsin Naqvi Multan, City42, Children Hospital Multan, Multan. Nashtar Hospital,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ  پنجاب محسن نقوی ملتان کے 5 گھنٹے کے بعد راولپنڈی پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ راولپنڈی میں مختلف اداروں کے دورے کریں گے۔ ملتان سے راولپنڈی جاتے ہوئے وزیراعلیٰ کچھ دیر کے لئے لاہور میں رکے اور یہاں ضروری امور نمٹائے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کریں گے۔  وہاں وہ میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے.

قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان میں مسلسل دورے  کئے اور کئی اہم امور نمٹائے.

 نشتر ہسپتال اورچلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان میں زیرتعمیر  نشتر ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام  پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منتظمین کو نشتر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کو جنوری اورچلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کو 15نومبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

ہسپتال سے اتارے گئے سامان کی فہرست مرتب کرنےکاحکم

محسن نقوی نے انتظامیہ کو تعمیراتی کاموں کے دوران اتارے گئے اے سی،پنکھوں، بیڈز اور دیگر اشیاء کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اپ گریڈیشن کےدوران عمارتوں سے اتاری گئی اشیاء کومناسب طریقے سے نہ رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ڈانٹ پلا دی۔

تین شفٹوں میں کام کرنےکی ہدایت

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نشتر ہسپتال اورچلڈرن ہسپتال میں اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے تین شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اپ گریڈیشن کے بعد چلڈرن ہسپتا ل کی ایمرجنسی میں بیڈ ز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

مریضوں کی بیمار پُرسی

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نشتر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔انہوں نے تیمارداروں سے بھی مفت ادویات کی فراہمی اورمفت ٹیسٹ کی سہولت کےبارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نےچلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا، وہاں زیرعلاج بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اوران کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر علاج بچوں سے مصافحہ کیا اوربچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز کو ہدایات دیں۔

چلڈرن ہسپتال کی عمارت کو اصل شکل میں بحال رکھنےکاحکم

وزیر اعلی محسن نقوی نےچلڈرن ہسپتال کے دورہ کے دوران ہسپتال کی عمارت کی موجودہ شکل کو اصل حالت میں بحال رکھنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب۔ کمشنر۔ آر پی او۔ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے