سٹی42ؔ: مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جمعہ کی شب مینار پاکستان پر جلسہ گاہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔
رانا ثناء اللہ خاں ، خواجہ سعد رفیق، ملک سیف الملوک کھوکھراور سعود مجید بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں،
شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز پنڈال میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ شہباز شریف اور مریم نواز کے جلسہ گاہ کے دورے کے بعد پنڈال میں قوالی نائٹ کا اہتمام ہوگا۔
مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ پنجاب کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر جمعہ کی شب آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
مریم نواز نے مینار پاکستان دورہ کےدوران ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ رانا ثناء اللہ نے شہباز شریف جلسہ کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ حمزہ شہباز اور مریم نواز نے پندال کے انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر، خواجہ سعد رفیق نے گلگت بلتستان سے آنے والے قافلوں کو خوش آمدید کہا۔
ایم ایس ایف کے جوانوں اور سندھ کے رہنماؤں کو پندال آمد خوش آمدید کہا۔