ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) کے مزید 2 نئے سبسکرپشن پروگرامز متعارف کرانے کا اعلان

ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) کے مزید 2 نئے سبسکرپشن پروگرامز متعارف کرانے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایلون مسک نے ایکس ( ٹوئٹر کا نیا نام) میں 2 نئے سبسکرپشن پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ بہت جلد ایکس میں 2 نئے پریمیئم پروگرامز کا اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک سبسکرپشن پروگرام کی ماہانہ فیس موجود پروگرام کے مقابلے میں کم ہوگی۔اس وقت ایکس پریمیئم سبسکرپشن پلان کے تحت دنیا بھر میں لوگوں سے ماہانہ 8 ڈالرز فیس لی جاتی ہے۔ ایلون مسک کے مطابق کم قیمت سبسکرپشن پروگرام میں تمام خصوصی فیچرز موجود ہوں گے مگر اشتہارات کی تعداد کم نہیں کی جائے گی۔

اس کے مقابلے میں دوسرے نئے سبسکرپشن پروگرام کی فیس زیادہ ہوگی مگر اس کا حصہ بننے والے صارفین کو کوئی اشتہار نہیں دکھایا جائے گا۔خیال رہے کہ موجود پریمیئم پروگرام کے تحت 50 فیصد کم اشتہارات دکھانے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے نئے پروگرامز کی فیس اور متعارف کرانے کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔اس سے قبل اکتوبر کے شروع میں مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایکس کی جانب سے 3 مختلف سبسکرپشن پروگرامز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

ان نئے پروگرامز کا مقصد کمپنی کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔اسی طرح گزشتہ دنوں ایکس کی جانب سے نیوزی لینڈ اور فلپائن میں نئے صارفین کے لیے بنیادی فیچرز جیسے پوسٹنگ، لائیکس اور ری پوسٹنگ کے استعمال کے لیے سالانہ ایک ڈالر فیس کی شرط عائد کی گئی تھی۔کمپنی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پلیٹ فارم میں موجود چیٹ بوٹس کی تعداد میں کمی لانا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے ایکس کی اشتہاری آمدنی میں مسلسل کمی آرہی ہے۔تو آمدنی میں اضافے کے لیے نئے سبسکرپشن پروگرامز کو متعارف کرانا حیران کن اقدام نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer