(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف سے لندن میں لیگی رہنماﺅں نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف سے مریم نواز، سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ، ملک صہیب بھرتھ، ڈاکٹر درشن لال ،سردار شاہجہان یوسف اور سلمی بٹ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔