ویب ڈیسک: مشیر خزانہ شوکت ترین کو پختونخوا سے سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوکت ترین کیلئے فاٹا سے منتخب سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہوں گے۔ایوب آفریدی آج رات تک اپنا استعفی وزیراعظم کو جمع کروادیں گے۔
ایوب آفریدی جنرل نشست پر فاٹا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ایوب آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے چچا زاد بھائی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔