ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف جیل منتقل

شہباز شریف جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) نیب کیس میں میاں شہباز شریف کو جوڈیشل کرکے کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا، جیل حکام کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کے بعدبیرک منتقل کردیا گیا ہے۔

شہباز شریف کو عدالتی احکامات کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر میاں شہباز شریف کامیڈیکل چیک اپ جیل ڈاکٹر کی جانب سے کیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق بلڈپریشر، شوگر اور ٹمپریچر نارمل تھا جبکہ انکی ادویات اور کپڑے فراہم کردئے گئے ہیں۔ ملاقات کے لئے ابھی دن مخصوص نہیں کیا گیا جبکہ انکے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف بھی اسی جیل میں قید ہیں۔ 

یاد رہے نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو ایک ہفتے کا ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا اور استدعا کی کہ شہباز شریف کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ شہباز شریف سے کیا پوچھنا چاہتے ہیں؟ جس پر پراسکیوٹر ملک اسد اللہ نے کہا کہ ان کو مختلف سوالات دیے گیے ہیں جن کے جوابات ہمیں شہباز شریف نے نہیں دیے۔

عدالت میں شہباز شریف نے عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جناب ایک ہفتے میں صرف انہوں نے پندرہ منٹ تفتیش کی میرے پاس بار بار وہی سوال لاتے ر ہے جن کا میں جواب دے چکا ہوں میں ان کے پاس آشیانہ میں بھی 65 روز ریمانڈ پر رہا اس وقت سے اب تک ان کی تفتیش مکمل نہیں ہورہی۔ عدالت نے دونوں کے موقف سننے کے بعد نیب کو مزید ریمانڈ دینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہباز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا تھا،حراست میں لینے کے بعد شہباز شریف کو نیب آفس منتقل کردیا گیا تھا۔