ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ حفیظ سنٹر، شعیب اختر کاحکومت سے اہم مطالبہ

سانحہ حفیظ سنٹر، شعیب اختر کاحکومت سے اہم مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر سٹار شعیب اختر  نے بھی سانحہ حفیظ سنٹر پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ  بہت سارے لوگوں نے اپنا بہت کچھ کھویا ہے، حکومت اُن تمام لوگوں کی مدد کرے جن کا اس واقعے میں کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  سوشل میڈیا پرمتحرک رہتے ہیں اور فینز کے ساتھ اپنی سرگرمیاں شئیر کرتے رہتے ہیں، اس بارے انہوں نے لاہور کے علاقہ گلبرگ میں حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر شدید اظہار افسوس کیا، حکومت سے واقعے کے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ لاہور کے حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر  کا کہناتھا کہ اس واقعے میں بہت سارے لوگوں نے اپنا بہت کچھ کھویا ہے،اللّہ تعالیٰ تمام متاثرہ افراد کو صحتیابی عطا کرے اور صبر کرنے کی توفیق عطا کرے۔

حکومتِ پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپیل کرتا ہوں کہ حکومت اُن تمام لوگوں کی مدد کرے جن کا اس واقعے میں کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لگنے والی آگ نے 400 سو سے زائد دکانوں، اربوں روپے اور دیگر قیمتی سامان کو خاکستربنادیا گیاتھا، آگ دوسری منزل پر ایک موبائل، کمپوٹر اور لیپ ٹاپ کی دکان تھی جہاں ریپیرنگ اور خریدو فروخت کا کام کیا جاتا تھا اس دکان کے اندر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی،جس نے دیکھتے ہی اردگرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تاجروں نےاذانیں دینا شروع کردیں تھیں۔24 گھنٹے گزرنے کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کے معاملہ پر کمشنر لاہور ڈویژن نے واقعے کی انکوائری کے لیے 14 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer