سٹی 42 :سپیکر پنجاب اسمبلی نے ساجد احمد خان بھٹی کا بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹیII منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ق)پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے عمل میں پیش پیش ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کاکہنا ہےکہ ساجداحمد خان بھٹی سلجھے ہوئےپارلیمنٹیرین ہیں،کمیٹی کے معاملات باہمی مشاورت سے چلائیں گے،ساجد احمد خان بھٹی کا نام رکن اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی نے تجویز کیا،ملک محمد احمد خان اور خواجہ سلمان رفیق نے تائید کی۔ ایم این اے چودھری سالک حسین نے ساجد احمد خان بھٹی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے ساجد احمد خان بھٹی پر اعتماد کرنےپراراکین رانا مشہود احمد،مجتبی شجاع الرحمن،ملک محمد احمد خان،ملک احمد علی اولکھ،خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ،سمیع اللہ خان، رانا منور حسین،ایوب خان،غلام علی اصغر خان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔