ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ سےمتعلق مسائل؛ پاکستان اور بھارت کےبورڈ خاموش

BCCI, PCB, ICC World Cup, Asia Cup, India, Pakistan, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کا کرکٹ بورڈ  پاکستان کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایشیا کپ میں بھارت کی شمولیت کی یقین دہانی کروانے، پاکستان کے بھارت جا کر ورلڈکپ کھیلنے، ون ڈے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے کچھ میچ نیوٹرل ممالک میں کھیلنےسکیورٹی اورمیچوں کے مقام سمیت کسی بھی مسئلہ پر بات چیت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ۔

  ورلڈ کپ میچوں کے شیڈول طے کرنے کی لئے بھارتی کرکٹ  بورڈ نے اپنا خصوصی اجلاس 27 ئی کو طلب کر لیا ہے جس میں ورلڈکپ کے لیے ورکنگ گروپ بھی تشکیل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے بھی ابھی تک ورلڈ کپ معاملات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ 

 بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ  کے حکام کی اس وقت تمام ترتوجہ ایشیا کپ کو یقینی بنانے پر ہے اور انہیں مجوزہ ہائبرڈ ماڈل پر بھارتی بورڈ کے جواب کا بھی انتظار ہے، بھارتی بورڈ کا رسپانس دیکھ کر ہی  پی سی بی ورلڈ کپ پر  کوئی لائحہ عمل طے کرسکے گا۔

دوہزار سولہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے پاکستان  کے ایک سکیورٹی وفد نے بھارت کا دورہ کیا تھا، اس بار بھی سیکورٹی وفد بھیجا جائے گا یا نہیں، اس ایشو پر پی سی بی نے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی۔

ایشیا کپ ستمبر میں طے ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ پانچ میچوں کی میزبانی ملک میں کرنے کا خواہشمند ہے، اس کے بعد آٹھ میچ نیوٹرل وینو پر کھیلنے کو تیار ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے یا مسترد کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل جلد متوقع ہے۔