ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت  کی قیمت میں اضافے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

chicken rate
کیپشن: chicken rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین)گزشتہ کئی روز سے برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں  اضافہ جاری ہے، اب ایک بار پھر   برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی گوشت کی قیمت  آسمان کی بلندی پر پہنچ گئی  مرغی کا گوشت پانچ روپے فی کلو اضافے کے بعد 434 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔گزشتہ 3 روز میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 24 روپے اضافہ ہوا ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ  گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ان کی سمجھ سے باہر ہے۔صرف صارفین ہی نہیں دکاندار بھی بڑھتی قیمتوں سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں دکانداروں کا کہنا ہے اتنا مہنگا گوشت خریدنے گاہک نہیں آتے جس وجہ سے ان کی سیل پر اثر پڑا ہے، سارا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں بہت کم گاہک آتے ہیں۔

دوسری جانب  شہری مہنگے داموں سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہیں،شہر کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں بھی منافع خور مافیا بے لگام ہو گیا ہے۔شہری کہتے ہیں صرف گوشت اور پھل سبزی نہیں بلکہ ہر چیز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس سے ان کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے مہنگائی اگر اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو نوبت فاقوں تک نہ آ جائے۔