ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی موجیں ختم، سکول کھولنے کا پلان تیار

بچوں کی موجیں ختم، سکول کھولنے کا پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نےمرحلہ وار سکولز کھولنے کا پلان بنا لیا، کم کورونا کیسز والی تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے، پہلے ہائیر اور ہائی سکینڈری سکولوں کو کھولا جائے گا، طلباء کو 3 روز سکولوں میں بلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرحلہ وار سکولز کھولنے کیلئے مختلف پہلووں پر غورشروع کردیا،پہلے ایسے ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں کورونا کے کیس کم ہوں گے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائر اور ہائی سکینڈری سکولوں کو کھولا جائے گا۔ نہم جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء کو 3 روز سکولوں میں بلایا جائے گا۔

معاشرتی فاصلہ قائم رکھنے کیلئے بچوں کی کلاسسز صبح کے وقت ، آفٹرنون اور شام کے اوقات میں کرائی جائیں گی۔ سکول کھولنے سے قبل اساتذہ اور پیرنٹس کمیٹی کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اساتذہ ، طلباء کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ اور بخار کا ریکارڈ رکھاجائے گا۔ بخار میں مبتلا بچوں اور اساتذہ کو چھٹی دی جائے گی۔ پہلے سے پانچویں جماعت کے بچوں کا ہفتہ میں دو دن سکول لگے گا۔

چھٹی،ساتویں اور آٹھویں جماعت کا تین دن سکول لگے گا۔ باقی دن بچے تعلیم گھر چینل سے گھر پر ہوم ورک اور پڑھائی کریں گے۔ جن علاقوں میں کیبل کی سہولت نہیں وہاں موبائل وین کے زریعہ بچوں کو پڑھایا جائے گا۔ موبائل وین پر مختلف علاقوں میں بچوں کو پڑھاتے وقت اساتذہ معاشرتی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں گے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے اساتذہ کو کرونا سے بچاو کیلئے تربیت دی جائے گی۔ سکولوں میں ماسک ، سنیٹائزر،سوپ اورتھرمامیٹر لازمی دستیاب ہونا لازمی ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer