عید الفطر کی خاص سوغات

عید الفطر کی خاص سوغات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ماہ رمضان کےدوسرےعشرے کےآغاز سے ہی شہر میں سویّاں بنانے والے کارخانوں میں دن رات کام جاری، میٹھی عید پرسویوں کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ اس کاروبار سے منسلک افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

میدے اور سوجی سےتیار کردہ سوئیاں عید الفطر کی خاص سوغات ہیں، عید کی خوشیوں میں رنگ بھرنے کے لیےشہرمیں مختلف مقامات پرکارخانے چوبیس گھنٹے سوئیاں بنانے میں مصروف ہیں۔ سوجی اورمیدے کوگوندھ کراسے مشین میں ڈالاجاتا ہے، جہاں پرجالی کی مدد سے سوئیاں نکلتی ہیں، ان سوئیوں کوخشک ہونےکے لیےدھوپ میں لٹکا دیا جاتا ہے، خشک ہونےکےبعد ان سوئیوں کوپکنے کے لئے بھٹیوں میں بارہ سے پندرہ گھنٹے کے لیےرکھ دیا جاتا ہے، جب یہ سوئیاں پک کر تیار ہو جاتی ہیں تو انہیں پیک کر کے لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں فروخت کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔

اس کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہےکہ اس سال میدے، سوجی، بجلی سمیت دیگراشیا کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب اخراجات پہلے سے بہت بڑھ چکے ہیں، عید الفطر کےموقع پر ہرگھر میں جہاں خوشیاں منائی جاتی ہیں وہیں اس میٹھی عید پرسوئیاں نہ ہوں تو مزا نہیں آتا۔ عیدالفطر  کی میٹھی عید پرخوشیوں کےرنگ بکھرنے کے لئے یہ کاریگر دن رات محنت کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer