ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے طلباواساتذہ کیلئے بری خبر

پنجاب یونیورسٹی کے طلباواساتذہ کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)35 دنوں کے وقفے سے ایک ہی ڈگری کے دوسرے تحریری امتحانات، پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے اساتذہ اور طلبہ کو نئی مشکل میں ڈال دیا،فروری 2021 میں بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کے امتحانات دینے والے یکم اپریل کو پارٹ ٹو کے امتحانات بھی دینگے،فیصلے کے خلاف اساتذہ اور طلبا میدان میں آگئے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے کورونا کے باعث تاخیر کا شکار بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کے امتحانات فروری 2021 میں لئے۔اب 35 دنوں بعد پارٹ ون کے امتحانات دینے والے طلبا کو یکم اپریل سے پارٹ ٹو کے امتحانات دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔پرائیویٹ اور سرکاری کالجز کے اساتذہ اور طلبا کے مطابق کورونا کے باعث پارٹ ٹو کا سلیبس پورا ہوا ہے اور نہ ہی معمول کی کلاسز ہوئیں۔

طلبا نےشعبہ امتحانات کے فیصلے کےخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔بیشتر کالجزکے پرنسپلز اور طلبا نے کنٹرولر امتحانات پنجاب یونیورسٹی کے نام خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ، امتحانات کچھ ماہ کے لئےملتوی کردیئے جائیں تاکہ سلیبس مکمل کیا جا سکے،چند طلبا نے وزیراعظم پورٹل پر شکایات بھی درج کرا دیں۔

پی یو کنٹرولر امتحانات کے مطابق کورونا کی وجہ سے پچھلے سال امتحانات نہیں ہوسکے، اگر یہ امتحانات لیٹ کرتے ہیں تو ایم اے میں داخلے تاخیر کا شکار ہوجائیں گے ،کالجز کو پہلے ہی لکھ دیا تھا کے تھرڈ ائیر کے نتائج کا انتظار کئے بغیر طلبا کو فورتھ ائیر کی تیاری کروائیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer