( سعود بٹ ) کورونا وائرس کا خطرہ، پی ٹی سی ایل نے تمام کسٹمر سروسز سینٹر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ فریحہ طاہر شاہ کے مطابق کل سے لاہور سمیت ملک بھر کے کسٹمر سروسز سینٹرز بند کر دیئے جائیں گے۔ صارفین کی سہولت کیلئے پی ٹی سی ایل کی تمام لائن سروسز فراہم کی جائیں گی۔
فریحہ طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ صارفین انٹرنیٹ، ٹیلی فون، سمارٹ ٹی وی کی شکایات اور نئے کنکشن کی سہولیات آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان فریحہ طاہر شاہ صارفین کی سہولت کیلئے اینڈرائڈ ایپ، سوشل میڈیا اور ہیلپ لائن پر سٹاف موجود رہے گا۔
واضح رہے چند روز قبل پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر سے ماتحت ڈیپارٹمنٹس سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق صارفین کو انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس فراہمی یقینی بنانے کیلئے محدود شفٹوں میں کام کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگی گئیں تھی۔