ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پہلا ٹیسٹ گال جبکہ دوسرا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے ٹیسٹ میچوں کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں 02 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کولمبو اور گال میں مد مقابل ہوں گی۔ علاوہ ازیں قومی سکواڈ 2 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گا۔