ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا کسانوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کسانوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
کیپشن: Farmer
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چھوٹے کاشتکاروں کو اخوت کی طرز پر آسان اور بلاسود قرضے دینے کی لئے جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں  چھوٹے کاشتکاروں کو اخوت کی طرز پر آسان اور بلاسود قرضے دینے کی لئے جامع پلان طلب کر لیا اور  اس ضمن میں بینک آف پنجاب سے بھی مشاورت کی جائے گی۔حمزہ شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات اور دیگر سہولتوں کےبارے میں رپورٹ طلب کر لی۔
 وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نےکہاکہ مارکیٹ کمیٹیوں میں بہترین ہیومن ریسورس کو انڈکٹ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زرعی ریسرچ اداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  اداروں میں نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں جبکہ فصلوں کی انشورنس کا پلان بھی تیار کیا جائے اورآنےوالے دنوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کیلئے امپورٹ کے لئے بر وقت اقدامات کئے جائیں۔ انھوں نے ہدایت کی ہے کہ ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر عوام تک فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔

حمزہ شہباز نے لاہور سمیت پنجاب کی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات اور دیگر سہولتوں کے بارے رپورٹ طلب کر لی۔ تاریخ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر آج رات تک وزیر اعلیٰ آفس بھجوانے کا حکم دے دیا  ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر