مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

Flour mill
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:مہنگی بجلی کے آفٹرشاکس، آٹا چکی مالکان نے گندم کی پسائی کے چارجز بڑھا دئیے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگی بجلی کے پیش نظر آٹاچکی مالکان نےگندم کی فی کلو پسائی میں 4 روپے کا اضافہ کردیا۔جس کے بعد فی کلو پسائی 14 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ   گندم کی فی کلو صفائی میں بھی ایک روپیہ اضافہ کردیا گیا۔جس کے بعدفی کلو صفائی چارجز  4 روپے تک پہنچ گئے۔آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے چارجز بڑھائے گئے ہیں۔