ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک کو بڑی چھوٹ مل گئی

شعیب ملک کو بڑی چھوٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے سابق کپتان شعیب ملک کو سفری رعایت دے دی، شعیب ملک 28 جون کو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ نہیں جائیں گے، سابق کپتان پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نےانگلش کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد سابق کپتان شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کیلئے سفری رعایت دے دی۔ شعیب ملک 28 جون کو قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ جانے کی بجائے 24 جولائی کو انگلینڈ پہنچیں گے۔ انگلش بورڈ کی درخواست پر برٹش گورنمنٹ 24 جولائی کو شعیب ملک کو انگلینڈ میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق سابق کپتان اپنی فیملی کے ہمراہ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں، شعیب ملک پانچ ماہ سے اپنی فیملی سے دور ہیں۔ شعیب ملک ان دنوں سیالکوٹ جبکہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹا بھارت میں موجود ہیں۔ سفری پابندیوں میں نرمی کے باعث توقع ہے کہ شعیب ملک کہ اپنی فیملی سے ملاقات ہوجائے گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کہتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ شعیب ملک کی درخواست کا احترام کریں۔

شعیب ملک پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، ٹیم انتظامیہ نے اعلان کر رکھا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں تمام 29 کھلاڑی دونوں فارمیٹس کیلئے دستیاب ہوں گے۔ قومی ٹیم 28 جون کو مانچسٹر پہنچے گی، جہاں ڈربی شائر روانہ ہوگی اور خود کو قرنطینہ کرے گی۔