ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس فیس بڑھانے کی تجویز، کمیٹی تشکیل

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس فیس بڑھانے کی تجویز، کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرید کوٹ ہاؤس (علی ساہی) گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا بحران، سرکاری کمپنی کیساتھ کنٹریکٹ کیلئے حکومتی اجازت کے بعد پراسس شروع کردیا گیا، این آر ٹی سی نے پلیٹس کے ریٹس پرائیویٹ کمپنی کی قیمتوں سے اضافی دیئے، کنٹریکٹ کیلئے ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

لاہور سمیت پنجاب بھرمیں فیسیں وصول کرنے کے باوجود نمبر پلیٹس کا بحران گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے، حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ پرائیویٹ سیکٹر کی بجائے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کنٹریکٹ کی اجازت دی گئی جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے سرکاری کمپنی کیساتھ کنٹریکٹ کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔

ایکسائز کی ڈیمانڈ کمپنی نے نمبر پلیٹس کی فنانشل بڈجمع کرادی ہے جس میں پلیٹس کی قیمتیں سابقہ قیمتوں سے بڑھائی گئی ہیں۔

سرکاری کمپنی نے کار 160، موٹر سائیکل 184 اور رکشے کی نمبر پلیٹ فیس 250 روپے اور سرکاری نمبر پلیٹ کی فیس 500 روپے بڑھانے کی تجویز دی ہے جبکہ نمبر پلیٹ کی فیسوں کے حوالے سے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ڈی جی اور ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل بڈ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

قبل ازیں ڈیلیوری چارجز سمیت کار کی نمبر پلیٹ فیس 1200 روپے تھی، موٹر سائیکل اور رکشہ کی ڈیلیوری چارجز سمیت نمبر پلیٹ کی فیس 750 روپے تھی،اب نئے ریٹس مقرر کرنے کے لیے حتمی فیصلہ سیکرٹری ایکسائز کریں گے۔

واضح رہے کہ یکم فروری  کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور رجسٹریشن کارڈز کی عدم فراہمی کے معاملے پر وزارت دفاع اور چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب  کیا تھا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا تھا کہ تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ لے کر عدالت میں پیش کی جائے اورعوامی مشکلات کے پیش نظر اس سارے معاملے کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا جائے ،نمونہ نمبرپلیٹس نہ رکھنے والے شہریوں کے چالان نہ کرنے کے حوالے سے آئی جی پنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کریں اوربتایا جائے  کہ نئی نمبر پلیٹس کا اجرا کب سے شروع کیا  جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer