سعدیہ خان:عام انتخابات، پی پی پی نے لاہور میں مہم کا آغاز کر دیا، این اے ایک سو اکتیس میں امیدوار عاصم بھٹی کے الیکشن دفتر کا افتتاح کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔
عام انتخابات کے نزدیک آتے ہی پی پی پی نے لاہور میں اپنی مہم کا آغاز کر دیا اور این اے ایک سو اکتیس میں امیدوار عاصم بھٹی کے الیکشن لڑنے کے لئے بنائے گئے دفتر کا افتتاح کیا اور کیک کاٹا۔
اس خبر کولازمی پڑھیں:سرادر ایاز صادق کے پاس اب سرکاری بوریاں نہیں ہیں،عبدالعلیم خان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے دعویدارعمران خان نے نیا پاکستان بناتے بناتے اپنی پارٹی گنوا بیٹھے ہیں، الیکشن کمیشن سرکاری افسروں کے تبادلے کرے، محمکہ تعلیم کے لوگ اگر پولنگ سٹیشنز پر لگے تو انتخابات مشکوک ہو جائیں گے۔