لاہور ڈویژن کے 31 کالجز تاحال پرنسپلز سے محروم

Colleges
کیپشن: Colleges
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) لاہور ڈویژن کے 31 کالجز تاحال پرنسپلز سے محروم، متعلقہ کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی مزید دو ماہ تاخیر کا شکار رہے گی۔

شہر لاہور کے 14 جبکہ ڈویژن بھر کے 31 کالجز تاحال پرنسپلز سے محروم ہیں، سب سے زیادہ خالی سیٹیں لاہور ڈسٹرکٹ کی ہیں، لاہور کے 14کالجز میں لڑکوں کے 6 اور لڑکیوں کے 8 کالجز میں پرنسپلز تعینات نہیں ہوسکے، گورنمنٹ دیال سنگھ گریجویٹ کالج، گورنمنٹ اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج کینٹ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج شالیمار، گورنمنٹ گریجوایٹ آف کامرس اقبال ٹاؤن، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹاؤن شپ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس باغبانپورہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن بند روڈ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن شالیمار میں پرنسپلز کی سیٹیں خالی ہیں، جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مانگامنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گلشن راوی سمیت دیگر کالجز میں پرنسپل کی تعیناتی نہیں کی جاسکی۔

قصور میں لڑکوں کے تین کالجز جبکہ لڑکیوں کے پانچ کالجز جبکہ شیخوپورہ کے دو لڑکوں اور چار لڑکیوں کے کالجز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی التوا کا شکار ہے، اسی طرح ننکانہ صاحب کے میل اور فی میل کے ایک ایک کالج میں پرنسپل تعینات ہونا ہے، ڈی پی آئی کالجز کے مطابق متعلقہ کالجز میں تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز جاری ہیں، 2 ماہ تک تعیناتیاں شروع کردی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer