ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولیم اور کیٹ کی 2 سال بعد بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت،تصاویروائرل

ولیم اور کیٹ کی 2 سال بعد بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت،تصاویروائرل
کیپشن: prince william,kate middleton
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے 2 سال بعد برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز ( بافٹا) کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہی جوڑے نے کورونا وبا کے بعد 2 سال بعد اور بطور پرنس اور پرنسز آف ویلز پہلی بار لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں منعقدہ ایوارڈز کی اس تقریب میں شرکت کی۔

شاہی جوڑے نےکورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لگنے والے لاک ڈاؤن سے قبل آخری بار 2019ء میں بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ کیٹ مڈلٹن اس تقریب میں نامور فیشن برانڈ الیگزینڈر میک کوئین کے سفید رنگ کے لباس کے ساتھ سیاہ رنگ کے لمبے دستانے اور زارا کی سنہری بالیاں پہنے بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں جبکہ شہزادہ ولیم سیاہ رنگ کا کوٹ سوٹ پہنے بہت ہی دلکش لگ رہے تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیٹ مڈلٹن نے تقریب میں شرکت کے لیے کچھ تبدیلیاں کرنے کے بعد وہی لباس دوبارہ پہنا جوکہ اُنہوں نے 2019ء کے ایوارڈز  کی تقریب میں پہنا تھا۔

 پرنس آف ویلز، شہزادہ ولیم نے جوکہ 2010ء سے بافٹا کے صدر ہیں، گزشتہ سال ذاتی طور پر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنے کے بجائے ایک انوکھا ویڈیو پیغام دیا تھا اور شرکاء کو بتایا کہ وہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔