ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم بدلتے ہی لاہور میں ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا

Dengue
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) موسم تبدیل ہوتے ہی لاہور میں ڈینگی کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ماضی کی غلطیوں سے بھی سبق نہ سیکھا۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے بھرتی کی اجازت نہیں دی گئی،ڈیڑھ ماہ گزر نے کے باوجودلاہورمیں ڈینگی سرویلنس کیلئے ڈینگی ورکرز بھرتی ہی نہیں کئے جاسکے۔ ڈینگی ورکرز کی بھرتی نہ ہونے سے مچھروں کی افزائش روکنے کا عمل تعطل سے دوچارہوچکاہے لیکن محکمہ پرائمری ہیلتھ تاحال خواب غفلت سے بیدار نہ ہوسکا۔

ڈینگی ورکرز کے ساتھ ساتھ اینٹامالوجسٹ،سپروائزر،انوائرنمنٹ انسپکٹرز کی خالی سیٹوں پر بھی بھرتی نہیں کی گئی۔محکمہ پرائمری ہیلتھ سے یکم جنوری سے 31 مارچ تک تین ماہ کےعرصے کیلئے 2300 سے زائد ڈینگی ورکرزبھرتی کرنے کی اجازت مانگی گئی۔ 

واضح رہےکہ ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں تیز بخار، سر درد، متلی، جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد اور ڈائریا شامل ہیں، ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض  پہنی جائے، بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پودوں اور بیلوں کی کیاریوں میں مچھر مار سپرے کرائی جائے، جسم کے کھلے حصے، منہ اور بازوؤں پر مچھر بھگانے والا لوشن لگایا جائے، گھروں اور دفاتر میں مچھر مار سپرے، کوائل اور میٹ کا استعمال کیا جائے، کھڑکیاں اوردروازے بند رکھے جائیں۔