ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب روزگار سکیم، قرضہ لینے والوں کیلئے خوشخبری

پنجاب روزگار سکیم، قرضہ لینے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب روزگار سکیم کے تحت قرض کے لئےدرخواستیں دینے والوں کے لئے خوشخبری،آسان قرضوں کی فراہمی اگلے ہفتے شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے پنجاب روزگار سکیم کے تحت قرض کے لئے درخواست گزاروں کو قرضوں کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔سکیم کے تحت 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملے گا۔سکیم کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جارہے ہیں۔ پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو اپناکاروبار شروع کر نے کیلئےوسائل میسر آئیں گے۔سکیم کے تحت کورونا سے متاثرہ کاروبار پرقرضہ ترجیحی بنیادوں پر دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آسان قرضہ جات سکیم کے تحت عمر کی حدود کا تعین20 سے 50 سال رکھا گیا تھا۔حکومت نے  16 لاکھ لوگوں کو 30ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات کی آسان شرائط پر فراہمی کا عزم کیا جس کی بدولت پنجاب کے نوجوان اپنے روزگار کے راستے خود بنائیں گے ۔ ہنر مند نوجوان اپناکاروبار کرسکیں گے،اس سکیم کے تحت بیروزگار افراد بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے پیش کی جانے والی  '' پنجاب روزگار سکیم''  سے خاص طور پر یونیورسٹی سے پاس آوٹ ہونے والے طلبہ کو ریلیف دیا جاٰئے گا اور ساتھ ہی ساتھ وہ لوگ جو کسی بھی شبعہ میں ہنر مند یا کسی ڈپلومہ کے حامی ہیں اس روزگار سکیم سے فائدہ اَٹھا سکتے ہیں ۔ اس سکیم کوصوبہ پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی روز گار سکیم تصور کیاجارہا ہے۔ 

مرد ، خواتین ،خوجہ سراء اور خصوصی افراد چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے لیے قرضہ کے حصول کے لیے درخواستیں دیں۔ علاوہ ازیں انتہائی کم شرح مارک اپ جس کی 2 سے 5 سال میں واپسی  ہوگی۔صوبہ پنجاب میں میں بے روزگاری کی شرح میں خطر خواہ کمی دیکھنے کر کو ملے گی , مزیدمعلومات کے لئےrozgar.psic.punjab.gov.pk وزٹ کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer