آٹا چینی سکینڈل، شہباز شریف کا تحقیقات رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ

آٹا چینی سکینڈل، شہباز شریف کا تحقیقات رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے کہتے ہیں کہ آٹے چینی کے سمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا کہ کون لوگ ملوث ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹا چینی سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا جبکہ پابندی تھی تو برآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے، قوم جواب کی منتظر ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث درست ثابت ہوا اور رپورٹ چھپائی جائے تو صاف ہے کہ حکومت کے ہاتھ صاف نہیں جبکہ آٹے، گندم اور چینی کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہو گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ قوم کو آٹا، چینی، ٹیکس اور قرض چوری کا حساب دئیے بغیر آپ کی جان خلاسی نہیں ہوگی، رپورٹ سامنے نہ لاکر نیازی صاحب نے مجرموں کا ساتھی ہونے کی تصدیق کردی۔

یاد رہے گزشتہ ماہ شہر میں آٹے اور چینی کا شدید بحران پیدا ہوگیا تھا اور حکومت بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئی تھی۔ مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی من مانی قیمت وصول کی جارہی رہی تھی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہوا جبکہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔