علی اکبر: مسلم لیگ ن نے پنجاب سے سینیٹ میں اپنے امیدوارکامیاب کروانے کے لیے ہوم ورک شروع کر دیا۔ میاں حمزہ شہباز شریف کی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں حمزہ شہباز شریف کی نگرانی میں کمیٹی تکشیل دی گی ہے۔ جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان ، بلال یاسین، میاں مجتبی شجاع الرحمان ، ملک ندیم کامران اور دیگر وزاء شامل ہیں۔
کمیٹی ممبران اراکین اسمبلی کے مختلف گروپوں کی سبراہی کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کے انتخابات کی طریقہ کار واضع کرے گے۔ جبکہ ووٹ کو ضائع ہونے سے بچانے اور ممبر کی انتخابات کے دن حاضری کو بھی یقینی بنائے گے۔