( سٹی42) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے جیل کے اندر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے امور سرانجام دینے کی عدالت میں درخواست دائر کر دی، سابق وفاقی وزیر کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں جوڈیشل کسٹڈی پر اڈیالہ جیل میں ہوں، الیکشن کے امیدوار کیلئے الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروانے ہیں، اسٹام پیپر کے اجرا اور دیگر امور کے لیے اپنے بھائی فواد احمد کو پاور آف اٹارنی مقرر کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے فواد چودھری کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر درخواست کی اجازت دی۔