رواں برس 24 ہزار 524 مقدمات کے چالان جمع کرواتے ہوئے 34619 ملزمان گرفتار

 رواں برس 24 ہزار 524 مقدمات کے چالان جمع کرواتے ہوئے 34619 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے پیشہ ورانہ امور بارے اجلاس،آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے رواں برس 24 ہزار 524 مقدمات کے چالان جمع کرواتے ہوئے 34619 ملزمان گرفتار کئے جس میں قتل ، ڈکیتی سمیت اے کیٹیگری کے 913 ملزمان ،201 گینگز کے 662 ملزمان گرفتار کئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے رواں برس کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو 82 ملین روپے سے زائد رقم مجرمان سے ریکور کروا کر واپس کی گئی جبکہ منشیات کے 1972 مقدمات چالان کرتے ہوئے 2126 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔قتل، ڈکیتی اور سنگین جرائم کے 7 ہزار سے زائد مقدمات سمیت 8215 مقدمات کے چالان جمع کر ائے۔

لاہور میں ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان سمیت کوئی بھی ہائی پروفائل کیس زیر التواء نہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی رواں سال کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ان کا کہنا تھا آرگنائزڈ کرائم یونٹ صوبائی دارالحکومت سے سنگین جرائم کے قلع قمع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھائیں گے۔صوبائی دارالحکومت میں جرائم کنٹرول میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کردار 70 فیصد سے زائد ہے ۔