ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریضوں کیلئے بری خبر

Shortage of Isoline in Lahore
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں بخار کی گولیوں کے بعد انسولین کی بھی قلت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بخار کی گولیوں کے بعد انسولین کی بھی قلت ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، خاص طور پر انسولین کی قلت نے ذیابیطس کے مریضوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے،

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسولین میڈیکل اسٹورز پر نہیں مل رہی جس کے باعث انسولین لگانے والے ذیابیطس کے مریض سخت پریشان ہیں۔شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہےکہ انسولین کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مریض اور ان کے اہلخانہ اذیت سے بچ سکیں۔

دوسری جانب پشاور میں بھی انسولین کی قلت کی شکایات ہیں جس کے باعث مریض پریشان حال ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر