ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس نے کرسمس کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا

لاہور پولیس نے کرسمس کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کرسمس پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور پولیس نےسکیورٹی پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کرسمس پر 6 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز، 84 انسپکٹرز اور 322 اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیں گے، لاہور کےتمام 623گرجا گھروں پر مجموعی طور پر6 ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ تمام ایس پیزگرجا گھروں، پارکوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی خود چیک کریں گے۔

رائے بابرسعید کے مطابق گرجا گھروں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے، تین درجاتی حصار پر مبنیٰ سکیورٹی فراہم کریں گے، اے کیٹیگری کے59  حساس گرجا گھروں پرپولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرجا گھروں، کرسمس بازاروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف میں ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گے، گرجا گھروں میں آنے والے اشخاص کو مکمل شناخت اور چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کہ کرسمس پر شہر کے 8 بڑے پارکوں سمیت تمام متعلقہ تفریح گاہوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer