ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کے آغاز پر لاہور میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

نئے سال کے آغاز پر لاہور میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: City42 - 2019 Weather, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) لاہوریئے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے نئے سال کے آغاز میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں لاہور کا موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ رات کے اوقات میں خنکی بڑھنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہےکہ  نئے سال کے آغاز پر موسم کے تیور بھی بدل جائیں گے ، نئے سال کا آغاز سردی کی لہر سے ہوگا، جنوری کے پہلے ہفتے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer