ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ سپر لیگ، پاکستانی ٹیم کی ترقی، تیسرے نمبر پر آگئی

Pakistan Cricket Team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ سپر لیگ رینکنگ میں ترقی کرکے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان 17 میچ کھیل کر 110 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ اس درجہ بندی میں انگلینڈ اور بنگلا دیش بالترتیب 18،18 میچ کھیل کر 125 اور 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

رینکنگ میں افغانستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، بھارت چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، آئرلینڈ نویں، سری لنکا دسویں، جنوبی افریقہ 11ویں، زمبابوے 12ویں اور نیدر لینڈز 13ویں نمبر پر موجود ہے۔