(شہزاد خان ابدلی) لاہورشہر کے صرافہ مارکیٹوں وبازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب رہا۔جمعرات کے روز سونے کی قیمت مین 1700 روپے کی کمی ہوئی، صارفین اور جیولرز نے سونے کے زیورات سستے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
لاہور شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں سےسونے کے زیورات کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، جمعرات کے روز سونا 1700روپے سستا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 17 ہزات 700 روپے کا رہا۔بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 7ہزار707 روپے کا رہا اور اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 812 روپے رہی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 1935 ڈالر رہی، صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر چہ سونا 1700 روپے سستا ہوا مگر اس میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔
دوسری جانب کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قدر میں استحکام کے لیے اقدامات کرے تاکہ روپے کی قدر مستحکم ہو سکے۔