سٹی56:42کمپنیوں کےکرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت، نیب میں پیش ہونیوالےسرکاری افسران کےمزیدانکشافات،قائد اعظم سولرپاورکمپنی میں افسروں نے3کروڑ36لاکھ غیرقانونی بونس وصول کیا۔
ذرائع کے مطابق 56 کمپنیوں کےکرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب میں پیش ہونیوالےسرکاری افسران نےمزیدانکشافات کئے ہیں۔سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ نے بھی 57لاکھ حصہ وصول کیا، احدچیمہ نے منظورنظرافراد میں نوکریاں بھی بانٹیں ہیں۔
سرکاری افسران نے مزید انکشافات کئے کہ احد چیمہ نے قائد اعظم سولرکمپنی میں بدرالمنیرکوفنانس منیجر2لاکھ50ہزارماہانہ پربھرتی کیا ،بدرالمنیرکو2013میں 5سالہ تجربےکی شرط نظراندازکرکے بھرتی کیا،بدرالمنیرکو2017میں چیف فنانشل آفیسربناکرتنخواہ 4لاکھ ماہانہ کر دی گئی۔بدرالمنیرنےبنیادی شرائط پرپورا اترنےکےباوجود1کروڑ59لاکھ وصول کئے۔