ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کی عارف علوی سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: President Arif Alvi , PM Shehbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،ملاقات میں جہاں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا وہیں تلخی کم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچ گئے جہاں ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر عارف علوی کا ملاقات میں کہنا تھا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،دونوں کی ملاقات میں گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے بھیجی گئی سمری پر بھی بات چیت کی گئی ،سب سے بڑھ کر ملاقات میں تلخیاں کم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کے درمیان مختصر سی ملاقات ہوئی جس کا دورانیہ 15 سے 17 منٹ تھا، ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر سے روانہ ہوگئے۔ 

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم  نے صدر سے ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی اور وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر میں خلیج کم کرنے پر بات کی۔

دوسری جانب ایوان صدر سے جاری اعلامیےکے مطابق  صدر مملکت  اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

 خیال رہےکہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدر عارف علوی سے یہ پہلی ملاقات ہے، صدر نے ناسازی طبیعت کی بناء پر وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor