بارش کا سلسلہ کتنے روز جاری رہنے کا امکان؟نئی پیشگوئی

بارش کا سلسلہ کتنے روز جاری رہنے کا امکان؟نئی پیشگوئی
کیپشن: Lahore Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)شہر میں گرد آلود ہواوں کے ساتھ بادل برس پڑے۔ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم دلفریب ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیل کے مطابق لاہورشہر میں صبح سے ہی بادلوں کا بسیرا تھا۔ سہ پہر کو تین بجے کے بعد گرد آلود ہوائیں چل پڑیں،آندھی کے ساتھ ہی بارش شروع ہو گئی۔کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔موسم میں خوشگوار تبدیلی سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر کا درجہ حرارت بھی معمول سے 8 ڈگری تک کم رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث سائن بورڈز گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے,زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا ۔سائن بورڈ کی زد میں آنے والے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،زخمی ہونے والے افراد موٹر سائیکلوں پر سفر کر رہے تھے، سائن بورڈ گرنے سے موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

علاوہ ازیں سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےکئی شہروں میں بارش نےموسم سہانا بنادیا،محکمہ موسمیات نےمزید بارش کی پیشگوئی کردی،کراچی میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تیزہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنادیا، پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےکئی شہروں میں بادل برس پڑے۔

سب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں 26 ملی میٹرریکارڈ کی گئی، لاہور میں بارش اورہواؤں نےموسم ٹھنڈا ٹھار کردیا، قصور، لیہ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، خانپور، بہاولپور، بہاولنگر، جوہر آباد، بھکر، رحیم یار خان میں بھی رم جھم ہوئی،ادھر لاڑکانہ، کندھکوٹ اور دادو میں بھی بارش نے موسم کی رت ہی بدل دی۔

بلوچستان کےعلاقوں ژوب، بارکھان اورڈیرہ بگٹی میں بارش نے رنگ جمادیا، پاراچنار اور بنوں میں بھی بارش ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،جبکہ کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer