ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

Ramdan Bazar Sugar Stalls
کیپشن: Ramdan Bazar Sugar Stalls
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فصیح اللہ:چینی کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا,سستی چینی کے حصول کیلئے رمضان بازاروں میں شہریوں کی لمبی قطاریں برقرار, اوپن مارکیٹ میں بلیک میں دوگنے داموں فروخت جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں چینی کی قلت کامسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، اوپن مارکیٹ سےچینی تاحال غائب جبکہ بیشتر دکانوں  پر چینی  120روپے فی کلو  میں فروخت  ہورہی ہے۔
 چینی کا  سرکاری نرخ 85 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم اوپن ماکیٹ  میں 120 سے زاہد میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو میں  فروخت ہو رہی ہے,سستی چینی کے حصول کیلئے رمضان بازاروں میں شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں, روزے دار چینی کی خریداری کے لیے طویل انتظار کرنے پر مجبور ہیں.
 شہریوں کا کہنا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ چینی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث  مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔