لعل شہباز قلندر انڈر پاس کی سنی گئی

Lal shahbaz qalandar underpass pumps installation
کیپشن: Lal shahbaz qalandar underpass pumps installation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :واسا کی کوششیں رنگ لے آئیں،ایل ڈی اے نے لعل شہباز قلندر انڈر پاس منصوبے پر بالاخر چار ماہ کی تاخیر سے رواں ہفتے نکاسی آب کے لئے پمپس لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔
  تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے لعل شہباز قلندر انڈر پاس منصوبے پر بالاخر چار ماہ کی تاخیر سے رواں ہفتے نکاسی آب کے لئے پمپس لگانے کا فیصلہ کرلیا،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنئیرنگ ونگ کی جانب سے رواں ہفتے چار کیوسک کی استعداد کار والے چارپمپس نصب کردیئے  جائیں گے، موجودہ صورتحال میں نکاسی آب کے لئے کوئی مربوط نظام موجود نہیں ہے ۔

ایل ڈی اے چار ماہ تک پمپس کی تنصیب کے لئے کنفیوژن کا شکار رہا  کہ  واسا کی جانب سے تجویز کردہ ورٹیکل پمپس لگائیں جائیں یا سب مرسیبل؟   ایل ڈی اے کی جا نب سے فیصلہ  نہ ہونے کے باعث  بارشوں کا سیزن سر پر آن پہنچا مگر منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، موقع پر پمپس کی تنصیب کے لئے لایا گیا سامان بھی پڑا پڑا خراب ہونے لگا.

ایل ڈی اے حکام کے مطابق رواں ہفتے میں پمپس  کی تنصیب کا کام شروع کردیا جائےگا جبکہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر موقع پر عارضی ڈی واٹرنگ سیٹ رکھا گیا ہے ۔

 واضح رہے نومبر 2020 میں لعل شہباز قلندر انڈر پاس کا افتتاح ہوا تھا جس کے بعد سے نکاسی آب کے لئے پمپس کا منصوبہ  مسلسل التوا کا شکار ہورہا تھا۔