( فاران یامین ) ایکسپو سنٹر میں بگ بیڈ وولف کی جانب سے کتاب میلا سج گیا، میلے میں آرٹ، سائنس، تاریخ، معیشت، بزنس اور فکشن سمیت مختلف موضوعات پر کتابوں کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔
ایکسپو سنٹر میں بگ بیڈ وولف کی جانب سے گیارہ روز کتاب میلے کے پہلے دن کتب بینی کے شوقین افراد نے من پسند لکھاریوں کی کتابیں خریدیں۔ کتاب میلے میں آئے افراد کا کہنا تھا کہ کتاب انسان کی رفیق ہے، دنیا میں جتنی بھی جدت آجائے مگر کتاب پڑھنے کا رجحان بالکل ختم نہیں ہوسکتا۔ تاہم بڑھتی مہنگائی میں کتابیں خرید کر پڑھنا ایک مہنگا شوق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کتاب میلے میں دنیا بھر کے موضوعات پر کتابیں ایک چھت تلے موجود ہیں جو کہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔