لاہور ہائیکورٹ؛ چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار

 لاہور ہائیکورٹ؛ چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی اپیل پر فیصلہ سنایا. دو رکنی بنچ نے نیب کی  اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹادیا۔ 

عدالت کے فیصلے کے مطابق  نیب سنگل بنچ کے فیصلے سے متاثر نہیں ہوئے،  سنگل بنچ نے نیب کو خصوصی طور پر  کوئی حکم نہیں دیا، نیب پر سنگل بنچ کے فیصلے کا کوئی منفی اثر نہیں پڑتا. 

واضح رہے کہ نیب نے اپیل میں پرویز الٰہی کو جسمانی ریمانڈ کے دوران پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا.

یاد رہے کہ پرویز الہیٰ پر پنجاب اسمبلی میں بوگس بھرتیوں کرنے میں اختیارات کا غیر قانونی استعمال کا مقدمہ درج ہے، جبکہ دوسرا مقدمہ محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے میں اختیارات کا استعمال کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن نے دونوں مقدمات میں چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کررکھی تھی۔ 

عدالت نے پرویز الہی کو اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا۔