ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کنکشن کوٹے میں شہریوں کا حصہ ختم

گیس کنکشن کوٹے میں شہریوں کا حصہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کشمیر روڈ (شاہد سپرا)گیس کنکشن کوٹے میں شہریوں کا حصہ ختم،  36 ہزار میں سے 4 ہزار کنکشن من پسند اور سفارشی صارفین کو دینے کا انکشاف، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کوٹہ ہونے کے باوجود ڈیمانڈ نوٹسز کے اجراء  پر خودساختہ پابندی لگادی۔

ذرائع کے مطابق کمپنی نے کوٹہ ختم ہونے سے قبل ہی ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء روک دیا، شعبہ سیلز اور ڈسٹری بیوشن نے ملی بھگت سے کنکشن لگانے پر پابندی عائد کی، جبکہ فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء تاحکم ثانی بند ہوگیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کو چھتیس ہزار کنکشن لگانے کا کوٹہ دیا گیا ہے، تاہم کمپنی نے 32 ہزار کنکشن کی منظوری کے بعد خودساختہ طور پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی شخصیات اور اعلیٰ افسروں کی سفارش پرخفیہ طورپر کنکشن لگنے لگے ہیں، جبکہ سالہا سال سے کنکشن کے حصول کیلئے انتظار کرنے والے صارفین دربدر ہیں۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اخراجات کم کرنے کے لیے ڈیلی ویجزملازمین بھرتی کرنے پر پابندی عائد کردی، جس کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہوگئے، اسی طرح مختلف دفاتر کے انتظامی امور بھی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer