(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ویجیلینس ٹیم نے علی الصبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانور لے جانے والی گاڑی پکڑ کر 400 کلو گرام گوشت برآمد کرلیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ جانور گوجرانوالہ سے لاہور سپلائی کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا، پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو دیکھ کرڈرائیور اور مالک گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق بیماری سے ہلاک ہونیوالے جانور کو گوشت تیار کرنے کیلئے لایا جا رہا تھا، مردہ جانور کو گاڑی نمبر ایل آر جے 5161 میں لایا جا رہا تھا۔