’’دھرنے کے پیچھے 2 سیاسی جماعتیں ہیں مولانا کو استعمال کیا جارہا ہے‘‘

’’دھرنے کے پیچھے 2 سیاسی جماعتیں ہیں مولانا کو استعمال کیا جارہا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا  ہے کہ گاؤں کے سارے چوہدری مرجائیں تو بھی مولانا فضل الرحمان کو اقتدار نہیں مل سکتا، اس دھرنے کے پیچھے 2 سیاسی جماعتیں ہیں مولانا کو استعمال کیا جارہا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے  ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت بہت نازک ہے اور مولانا فضل الرحمان کا دھرنا بھی ابھی گرے لسٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ابھی تک دھرنے کی کوئی بات نہیں کی، فضل الرحمان امن و امان کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت میں کشمیر کے بجائے مولانا فضل الرحمان کو کوریج دی جا رہی ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جارہے ہیں ان کی سیاست تباہ ہو جائے گی اور گاؤں کے سارے چودھری مر بھی جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا، انہوں نے کہا کہ سیاست کے لیے وقت بہت اہم ہوتا ہے۔  ایکسپریس ٹرین کبھی مسافر کا انتظار نہیں کرتی، مجھانے کی بار بار کوشش کررہے ہیں، جب بھی علما نے تحریک چلائی ہے مارشل لا لگا ہے۔.

نواز شریف فضل الرحمان کی پشت پناہی کررہے ہیں، ملک میں مارشل لا نہیں آنا چاہیے لیکن اگر آگیا تو کچھ نہی‍ں کرسکتا، میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے کمیٹی بنا دی ہے کیوں کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔

 مولانا کے دھرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا  ابھی کوئی چیز حتمی نہیں، دھرنا دھندلا ہوا اور گرے لسٹ میں ہے البتہ 21 سے 26 کے درمیا سب معاملات فائنل ہوجائیں گے، ممکن ہے دھرنا نہ ہو، فیس سیونگ کا راستہ نکل آئے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ مشرف کی حکومت میں رہے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، آج کے دشمن، کل کے دوست، کل کے دشمن آج کے دوست ہوسکتے ہیں۔

                 

Shazia Bashir

Content Writer