الحمراآرٹ گیلری میں گلاس ورک فن پاروں کی نمائش

الحمراآرٹ گیلری میں گلاس ورک فن پاروں کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ گیلری میں فیصل آباد کی مصورہ زیب النساء کے بنائے ہوئے گلاس ورک فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جسے بے حد سراہا گیا۔

فن مصوری میں بہت سے باکمال افراد موجود ہیں لیکن ایک مصورہ ایسی بھی ہیں جو شیشے کے ٹکڑوں سے مصوری کے فن پارے بناتی ہیں اور ایسے کمال انداز سے ان میں مینا کاری کرتی ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

مہمان خصوصی الحمرا آرٹ سینٹر کے سابقہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ عطاء محمد خان کا کہنا تھا کہ زیب النساء کا کام واقعی تعریف کے قابل ہے کیونکہ آج تک کسی نے گلاس ورک نہیں کیا۔

مصورہ زیب النساء کا کہنا تھا کہ کسی نے شیشوں کے ٹکڑوں کا استعمال نہیں کیا اپنے شوق کے جنون میں نیا آرٹ تشکیل دیا ہے، نمائش کی کیوریٹر مینا ہارون کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں کے مصوروں کو لاہور میں لانے کا کام فن کی ترویج کے لئے بے حد ضروری ہے۔  

فن کسی کی میراث نہیں ہوتا اور زیب النساءنے فن میں اپنے شوق اور جنون کو شامل کرکے مصوری میں ایک نئی اختراع پیدا کی ہے جسے مصوری کے دلدادہ افراد نے بھی پسند کیا۔